دہلی

ریموٹ ای وی ایم تجویز کی مخالفت کی

کانگریس سمیت 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے مہاجر مزدوروں کے لئے ریموٹ ای وی ایم کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں وضاحت کی کمی ہے اور اس میں کئی خامیاں ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس سمیت 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے مہاجر مزدوروں کے لئے ریموٹ ای وی ایم کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں وضاحت کی کمی ہے اور اس میں کئی خامیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
’ہماری دوستی فلم ”شعلے“ کے جئے اور ویرو کی طرح ہے‘
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں 16 پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔

کمیشن کے اوورسیز ووٹروں کے لیے ریموٹ ای وی ایم ووٹنگ کے تصور پر کانگریس کی جانب سے یہ میٹنگ بلائی گئی تھی، جس میں سماج وادی پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اپنے نمائندے نہیں بھیج سکیں، لیکن دونوں پارٹیوں نے میٹنگ کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تجویز میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ مہاجر مزدور کون ہیں اس کی کوئی تعریف نہیں ہے۔ تجویز میں ایسی بہت سی خامیاں ہیں۔ کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں سے 31 جنوری تک رائے طلب کی ہے اس لیے تمام جماعتوں نے 25 جنوری کو دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے بتایا کہ میٹنگ میں کمیشن کے ساتھ پیر کو ہونے والی میٹنگ میں آرای وی ایم سے متعلق بحث کے نکات پر اجتماعی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر سماج وادی پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میٹنگ میں موجود نہیں تھیں لیکن دونوں پارٹیوں نے اس میٹنگ کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔