شمالی بھارت
لولو مال نماز کیس‘ پانچویں گرفتاری
3 دن قبل پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ دیگر ملزمین کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 13 جولائی کو لولو مال میں نماز کی ادائیگی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
لکھنو: اترپردیش پولیس نے لکھنوکے ایک شاپنگ مال میں بغیر اجازت نماز کی ادائیگی کے معاملہ میں ہفتہ کے دن ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ پانچویں گرفتاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپولیس (ساؤتھ) راجیش کمار سریواستو نے بتایا کہ لکھنو کے علاقہ چوپٹیا کے رہنے والے محمد عادل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 3 دن قبل پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ دیگر ملزمین کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 13 جولائی کو لولو مال میں نماز کی ادائیگی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔