شمالی بھارت

متاثرہ لڑکی 40 افراد کو کاٹنے کے بعد فوت

ایک حیرت انگیز واقعہ میں ایک ڈھائی سالہ لڑکی نے جسے ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، فوت ہونے سے پہلے تقریباً 40 افراد کو کاٹ کر متاثر کردیا۔

جلاؤں (اترپردیش) : ایک حیرت انگیز واقعہ میں ایک ڈھائی سالہ لڑکی نے جسے ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، فوت ہونے سے پہلے تقریباً 40 افراد کو کاٹ کر متاثر کردیا۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم

اطلاعات کے مطابق 15 دن پہلے لڑکی کو کونچ تحصیل کے کیولاری گاؤں میں اس کے ماموں کے گھر لے جایا گیا تھا، جہاں ایک آوارہ کتے نے اسے کاٹ لیا۔ 15 دن کے عرصہ میں اس لڑکی نے مبینہ طور پر 40 افراد کو کاٹا۔

دیہاتیوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو کاٹنے کے بعد کتا مر گیا۔ کتے کے حملے کے بعد لڑکی کو کسی سند یافتہ ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بجائے ایک نیم حکیم کے پاس لے جایا گیا۔

یہ لوگ جب گاؤں واپس ہوئے تو لڑکی میں کتے کے جراثیم کی بیماری کے آثار نظر آنے لگے جسے خاندان والوں نے نظرانداز کردیا۔ آئندہ چنددن کے دوران لڑکی نے زائد از 40 افراد کو کاٹا یا اپنے ناخنوں سے کھروچا۔

جمعہ کے روز لڑکی بیہوش ہوگئی اور اس کے ارکانِ خاندان اسے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے گئے، جہاں سے اسے جھانسی بھیجا گیا۔

بہرحال پیر کے روز وہ فوت ہوگئی۔ سی ایچ سی انچارج دنیش برداریا نے بتایا کہ کیولاری گاؤں سے زائد از 40 افراد ریبیز کی ویکسین کے لیے رجوع ہوئے ہیں۔ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس ریبیز کے انجکشنوں کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

a3w
a3w