ممتا بنرجی کے خلاف تحقیرعدالت کی درخواست خارج
جسٹس وویک چودھری نے درخواست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عدلیہ اتنی مضبوط ہے کہ وہ کسی کے بھی تبصرہ سے منہدم نہیں ہوگی۔
کولکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی کے خلاف تحقیر عدالت کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔اسکو ل سروس کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں گھوٹالہ پر ہائی کورٹ کے فیصلہ پر ممتا بنرجی کے تبصروں کا حوالہ دیتے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا۔
جسٹس وویک چودھری نے درخواست قبول کرنے سے نکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عدلیہ اتنی مضبوط ہے کہ وہ کسی کے بھی تبصرہ سے منہدم نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ کلکتہ میں منعقد ایک تقریب میں ممتا نے کہا تھا کہ بھونیشور علاج کیلئے پارتھو چٹرجی کو کیوں بھیجا گیا۔
وہ جانتی ہیں کہ عدلیہ پر ممتا بنرجی کے اثرات ہیں۔ پیر کو بی جے پی لیڈر ترون جیوتی تیواری نے وزیر اعلیٰ کے ان دو تبصروں کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس درخواست کو دیکھتے ہوئے، جج نے منگل کو کہا، ”میں اس تبصرہ کے خلاف احتجاج کیوں کروں؟ میں سچائی پر یقین رکھتا ہوں، اس لیے میں رات کو اچھی طرح سو سکتا ہوں۔
”جج نے یہ بھی کہاکہ اس اسٹیج پر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس موجود تھے۔ اس نے کوئی احتجاج نہیں کیا؟ اس کے بعد انہوں نے کہاکہمیرے خیال میں عدلیہ اتنی مضبوط ہے کہ اس تبصرہ پر منہدم نہیں ہوسکتی ہے۔ اگر وہ فیصلے کے خلاف جاتا ہے تو وہ قانونی کارروائی بھی کرتا ہے۔
جسٹس وویک چودھری نے کہا کہ میں عدالت کے باہر کئے گئے اس تبصرہ کو اپنی توہین نہیں سمجھتا۔ اس کے علاوہ اس تبصرے کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہیں آئے گا۔ میں تمام مدعیان کو نہیں جانتا۔ لیکن یہ سچ ہے کہ اس سے قبل شائستگی کا یہ عالم تھا کہ عدلیہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا تھا۔ اب یہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے، کیا کیا جا سکتا ہے؟۔