نہروزولوجیکل پارک کے ببر محفوظ ہیں: حکام
زوکے حکام نے اس شخص کے بیان کو گمراہ کن قراردیا اور کہاکہ سوائے دو کے زو کے تمام 20ببر محفوظ ہیں۔ زوحکام کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس شخص کا بیان گمراہ کن ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک نے وضاحت کی ہے کہ پارک کے تمام ببر محفوظ ہے۔یہ وضاحت، ایک شخص کی جانب سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ا س جنگلی جانور کی صحت کے بارے میں تشویش کے اظہار کے بعد کی گئی ہے۔
زوکے حکام نے اس شخص کے بیان کو گمراہ کن قراردیا اور کہاکہ سوائے دو کے زو کے تمام 20ببر محفوظ ہیں۔ زوحکام کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس شخص کا بیان گمراہ کن ہے۔ اس کی مذمت کی جاتی ہے کیونکہ زوپارک کے دو ببرکے سواتمام دیگر ببر محفوظ ہیں۔
ان دونوں ببروں کا علاج کیاجارہا ہے۔حکام، تجربہ کار وٹرنری سرجنس کے ذریعہ ان جنگلی جانوروں کا علاج کروارہے ہیں۔ان کو معمول کے مطابق ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اریان نامی ایک شخص نے اس خصوص میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی تارک راما راو کو ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ انہیں پتہ چلا ہے کہ نہروزوپارک کے ببر شدید بیمار ہیں۔
ان کے کئی دوستوں نے جو چڑیاگھرگئے تھے، اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔اس شخص نے کہاکہ اگرچہ کہ اس کے ان خیالات کو ثابت کرنے کیلئے اس کے پاس ثبوت نہیں ہے مگر مناسب طبی جانچ ان جانوروں کی کروانے سے اس بات کا پتہ چل پائے گا۔
انہوں نے اس ٹوئیٹ پر تارک راما راوکو ٹیگ کیا جنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس مسئلہ پر ضروری کارروائی کی جائے۔ساتھ ہی انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ زو میں وٹرنری ڈاکٹرس ہیں جو ببر وں کا معائنہ کرتے ہیں۔اس پر توجہ دلانے کیلئے شکریہ۔