نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کے دفاع کے لیے 3 بار اپنی سرخیاں تبدیل کیں
نیویارک ٹائمز اخبار نے قتل عام کے پہلے لمحات میں اسرائیلی حملے میں سینکڑوں افراد ہسپتال میں ہلاک کی سرخی استعمال کی، اس سرخی کے استعمال کے کچھ ہی دیر بعد اخبار نے سرخی بدل دی۔
نیویارک: نیویارک ٹائمز اخبار نے قتل عام کے پہلے لمحات میں اسرائیلی حملے میں سینکڑوں افراد ہسپتال میں ہلاک کی سرخی استعمال کی، اس سرخی کے استعمال کے کچھ ہی دیر بعد اخبار نے سرخی بدل دی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی طرف سے اسرائیل کو غزہ میں ہسپتال کے قتل عام کا ذمہ دار قرار نہ دینے کی کوشش پکڑی گئی۔
نیویارک ٹائمز اخبار نے قتل عام کے پہلے لمحات میں اسرائیلی حملے میں سینکڑوں افراد ہسپتال میں ہلاک کی سرخی استعمال کی، اس سرخی کے استعمال کے کچھ ہی دیر بعد اخبار نے سرخی بدل دی۔
اس واقعے کے مرتکب اسرائیل کا نام شہ سرخی سے ہٹا دیا گیا اورغزہ میں ہسپتال پر حملے میں کم از کم 500 افراد ہلاک ہو گئے کے تاثرات استعمال کیے گئے۔تاہم، اخبار کے لیے یہ کافی نہیں تھا جس کے بعد اس نے ایک بار پھر سرخی بدل دی اور لفظ حملہ کے بجائے دھماکہ کے فقرے کا انتخاب کیا۔
خبر میں غزہ کے اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 500 افراد ہلاک کی سرخی استعمال کی گئی تھی۔
تھوڑے ہی عرصے میں کی گئی ان تبدیلیوں کے ساتھ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کو ایسے پیش کیا گیا جیسے یہ کسی نامعلوم اصل کے دھماکے کے نتیجے میں ہوا ہو۔
نیویارک ٹائمز کی طرف سے اس تحریف کو فوری طور پر محسوس کیا گیا،اس قتل عام کے ذمہ دار اسرائیل کو بری کرنے کی کوشش کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اخبار کے خلاف زبردست ردعمل سامنے آیا۔
اسرائیل نے گزشتہ شام غزہ کے وسط میں الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر بمباری کی اور اس قتل عام میں 471 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔