حیدرآباد

کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

حکومت تلنگانہ کی جانب سے کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل آوری کی خوشی اور مسرت میں کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری کی قیادت میں کانگریس قائدین نے گڈی ملکاپور ترکاری مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل آوری کی خوشی اور مسرت میں کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری کی قیادت میں کانگریس قائدین نے گڈی ملکاپور ترکاری مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
بزرگ کانگریس قائد جناب کوڈنڈا اور انچارج کاروان عثمان بن محمد الہاجری کا وینکٹیش نگر ضیاء گوڑا کا دورہ
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

کسانوں نے کانگریس حکومت بالخصوص راہول گاندھی اور ریوت ریڈی کی تعریف کرتے ہوئے ان سے کئے گئے وعدے پر عمل کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ جناب عثمان الہاجری نے اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت جو وعدہ کرتی ہے، اس پر عمل کرکے دکھاتی ہے۔

اس لئے کسان تلنگانہ کے علاوہ ملک  بھر میں راہول گاندھی کی قیادت میں متحد ہورہے ہیں۔ ملک کی دولت کو لوٹنے والے حمکرانوں سے جان چھڑائی جارہی ہے۔ بعد ازاں کسانوں کی شال پوشی کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر گڈی ملکاپور ڈیویژن صدر درگا پرساد، یوتھ لیڈر مقبول بن عبداللہ الہاجری، نوجوان قائدین شفیع سمیع، عبداللہ بن عثمان الہاجری، عبید بن عبداللہ الہاجری، درشن کمار، محمد پرویز (بی بلاک صدر)، جگن گوڑ، محمد بن عثمان الہاجری، وی لکشمن، سرینواس (سینو) ونود چوگلے، علی بن عثمان الہاجری، ومشی کمار، اسامہ عثمان الہاجری اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔  

a3w
a3w