حیدرآباد

اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی

ریاستی اردو اکیڈیمی کی اسکیم اردو خبر رساں کو سالانہ مالی اعانت کے تحت سال 2023-24 کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی اردو اکیڈیمی کی اسکیم اردو خبر رساں کو سالانہ مالی اعانت کے تحت سال 2023-24 کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
اردو اکیڈمی کی کارکردگی مفلوج، فنڈز کی اجرائی نہ ہونے سے شعراء، ادیب اور جرنلسٹوں میں مایوسی
اُردو اکیڈمی جدّہ کی جانب سے بین الاقوامی یادگار مشاعرہ
کالج طلبہ کیلئے نیشنل اسکالرشپس، درخواستیں مطلوب
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست گزار اپنی درخواست کے ساتھ ادارہ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی کاپی‘ بینک اکاؤنٹ نمبر معہ آئی ایف ایس کوڈ‘ پاس بک کی سیلف اٹاسٹڈ کاپی‘ آدھار کارڈ‘ پیان کارڈ کی کاپیوں کے علاوہ

ادارہ کی جانب سے اخبارات سیاست‘ منصف‘ اعتماد‘ سہارا‘ رہنمائے دکن ودیگر اخبارات میں جاریہ سال کی کم از کم (36) خبروں کا ریکارڈ اور مبلغ 15,000 روپے کی ایڈوانس رسید‘ بل کی تین کاپیاں 26 اکتوبر 2023 تک بنام

ڈائرکٹر/سکریٹری‘ صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی حیدرآباد میں داخل کریں۔