دہلی
اعظم خان کی بیگم اور بیٹے کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں طلبی
اعظم خان‘ مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کے صدرنشین ہیں جو رام پور پبلک اسکول کی 3 برانچس چلاتا ہے۔ وہ اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی حکومت میں وزیر شہری ترقیات رہ چکے ہیں۔
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کی بیگم اور لڑکے کو طلب کیا ہے۔
73 سالہ اعظم خان‘رام پور نشست سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے لڑکے عبداللہ اعظم خان کو جو حلقہ سوار سے یوپی اسمبلی میں رکن ہیں اور بیگم تزئین فاطمہ کو جاریہ ہفتہ لکھنو میں ای ڈی کے ریجنل آفس میں علیحدہ علیحدہ بلایا گیا ہے۔ ایجنسی ان کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔
ای ڈی‘سیتاپور جیل میں اعظم خان سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ وہ 27 ماہ جیل میں رہنے کے بعد حال میں ضمانت پر رہا ہوئے۔ اعظم خان‘ مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کے صدرنشین ہیں جو رام پور پبلک اسکول کی 3 برانچس چلاتا ہے۔ وہ اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی حکومت میں وزیر شہری ترقیات رہ چکے ہیں۔