مشرق وسطیٰ
ایران میں 10 روز سے پُرتشدد مظاہرے جاری، تاحال 76 افراد ہلاک
ایران میں 10 روز سے پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں، جن میں اب تک 76 ہلاک ہو چکے ہیں۔

تہران: ایران میں 10 روز سے پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں، جن میں اب تک 76 ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب نہ لینے پر زیر حراست خاتون 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران میں گزشتہ دس روز سے پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ملک کے 40 شہروں میں پہلے احتجاج کے دوران 17 صحافیوں سمیت 1200 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بعد ایران کے چیف جسٹس نے بھی مظاہرین کے خلاف بغیر نرمی دکھائے فیصلہ کن ایکشن پر زور دیا ہے۔
ایران نے یک طرفہ میڈیا کوریج اور ملک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کے الزام میں برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور مظاہرین کے حق میں امریکی حمایت پر کڑی تنقید کی۔