مشرق وسطیٰ

ایس ایم خان کی عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان سے ملاقات

آئی آئی ایس (انڈین انفارمیشن سروس) آفیسر ایس ایم خان (شہزاد محمد خان) 2002 تا 2007 ڈاکٹر عبدالکلام کے پریس سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ تھے۔

ابوظبی: سابق بیوروکریٹ اور سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے پریس سکریٹری نے چہارشنبہ کے دن متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے وزیر رواداری و بقائے باہم شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی اور مضبوط ہند۔ متحدہ عرب امارات تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

انہوں نے سماج میں رواداری اور مساوات کی ضرورت اور فوائد پر زور دیا۔

آئی آئی ایس (انڈین انفارمیشن سروس) آفیسر ایس ایم خان (شہزاد محمد خان) 2002 تا 2007 ڈاکٹر عبدالکلام کے پریس سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ تھے۔

انہوں نے سابق صدرجمہوریہ پر لکھی گئی کتاب ”دی پیپلز پریسیڈنٹ: اے پی جے عبدالکلام“ متحدہ عرب امارات کے وزیر کو پیش کی۔

ایس ایم خان نے کہا کہ بڑی عزت افزائی کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہم شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے مجھے آج اپنی مجلس میں مدعو کیا۔

a3w
a3w