حیدرآباد

ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی

لعل بہادر شاستری گورنمنٹ میڈیکل کالج ضلع منڈی ہماچل پردیش میں نلگنڈہ کی ایم بی بی ایس سال آخر کی طالبہ عرشیہ انجم کی 20 مارچ 2023 کو مشتبہ موت ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: لعل بہادر شاستری گورنمنٹ میڈیکل کالج ضلع منڈی ہماچل پردیش میں نلگنڈہ کی ایم بی بی ایس سال آخر کی طالبہ عرشیہ انجم کی 20 مارچ 2023 کو مشتبہ موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
اقلیتوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرنے کا عزم:صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن

اس ضمن میں تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے 19 ستمبر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے متعلقہ حکام اور منڈی میڈیکل کالج کو نوٹیسیں جاری کی تھی۔

جس پر ہماچل پردیش کے حکام نے رپورٹس پیش کردی تاہم کمیشن اس سے مطمئن نہیں ہے۔ اس ضمن میں کمیشن نے 23 ستمبر کو دوبارہ نوٹسیں جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ہاسپٹل علاج کی دن بہ دن کی 20 مارچ تک رپورٹ پیش کریں اور ساتھ ہی کمیشن نے یہ مقدمہ 12 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

کمیشن نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور 2 متعلقہ ڈاکٹرس کو کمیشن کے سامنے تفصیلات پیش کرنے کے لئے روانہ کیا جائے۔

کمیشن نے ڈائرکٹر جنرل پولیس ہماچل پردیش‘ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور متعلقہ ایس ایچ او منڈی ڈسٹرکٹ کو تحقیقاتی رپورٹ کہ کس طرح ایک صحت مند لڑکی اچانک اتنی بیماری ہوگئی اور انتقال کرگئی پیش کریں۔

کمیشن نے ایک یا دو تحقیقاتی عہدیداروں کو 10 اکتوبر کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی بھی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کمیشن نے ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ سے گزارش کی کہ ایک ٹیم سینئر پولیس عہدیدار کی قیادت میں منڈی ڈسٹرکٹ ہماچل پردیش کو روانہ کریں اور تحقیقات کرتے ہوئے اس کی رپورٹ داخل کریں۔