حیدرآباد

بارش: شہر حیدرآباد میں بعد جی ایچ ایم سی کی مانسون اور ڈی آر ایف ٹیمیں سرگرم

کل شب سے ہی گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی مانسون اور ڈی آرایف ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ان ٹیموں نے بارش سے متعلق مسائل کی یکسوئی کی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

کل شب سے ہی گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی مانسون اور ڈی آرایف ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ان ٹیموں نے بارش سے متعلق مسائل کی یکسوئی کی۔

ٹیموں نے نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ مین روڈس سے پانی کی نکاسی کا کام کیا جبکہ بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر گرے ہوئے درختوں کی شاخوں کو بھی ہٹایاگیا۔

اسی دوران مئیرحیدرآباد نے جی ایچ ایم سی کے زونل کمشنر اور ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بار ش سے متعلق مسائل کو جنگی خطوط پر حل کریں۔

عوام فون نمبر040-21111111 ڈائل کرتے ہوئے بارش سے متعلق مسائل درج کرواسکتے ہیں۔عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں میں بارش کی صورتحال پر نظررکھیں اور مناسب احتیاطی اقدامات کریں۔

a3w
a3w