تلنگانہ
بنڈی سنجے کی جگہ کشن ریڈی کو فائز کرنے کی اطلاعات
بنڈی سنجے کی جگہ کشن ریڈی کو فائز کرنے کی اطلاعات

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی میں جاری داخلی اختلافات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ پارٹی ہائی کمانڈ‘ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کوبنڈی سنجے کی جگہ صدر ریاستی بی جے پی بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جنہوں نے حالیہ دنوں دہلی میں ایٹالہ راجندر اور کشن ریڈی سے ملاقاتیں کی ہیں۔
بنڈی سنجے کوپارٹی کی ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ کشن ریڈی کوریاست کا پارٹی صدربنانے کا مبینہ طورپر فیصلہ کیاہے۔
اندرونی خلفشار سے پارٹی کی ساکھ داغدار ہوئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بنڈی سنجے کومرکزی وزیر بنایا جائے گا۔ دریں اثنا تلنگانہ بی جے پی کے انچارج ترون چگھ نے بنڈی سنجے کی تبدیلی کی اطلاعات کو غیر صحیح بتایا ہے۔