بنکروں کیلئے بنڈی سنجے نےکیا کیا؟: کے ٹی آر
کے ٹی آر نے بنڈی سنجے کو چیلنج کیا کہ وہ یہ وضاحت کرے کہ آیا مرکزکی بی جے پی حکومت یا پھر کریم نگر حلقہ کی لوک سبھا میں نمائندگی کرنے والے خود(بنڈی سنجے)نے گذشتہ 8برسوں کے دوران بنکروں کے لئے کیا کیا ہے؟۔
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بنکروں کو انشورنس کی فراہمی کے لئے اعلان کردہ اسکیم کا سہرا خود کے سرباندھنے تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کی کوششوں کا ریاست کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے مضحکہ اڑایا۔
انہوں نے بنڈی سنجے کو چیلنج کیا کہ وہ یہ وضاحت کرے کہ آیا مرکزکی بی جے پی حکومت یا پھر کریم نگر حلقہ کی لوک سبھا میں نمائندگی کرنے والے خود(بنڈی سنجے)نے گذشتہ 8برسوں کے دوران بنکروں کے لئے کیا کیا ہے؟۔
ریاست کے ہر بنکر کے لئے پانچ لاکھ روپئے تک کے انشورنس کی فراہمی کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے قبل ازیں اعلان کے باوجود اس اسکیم پر عمل نہ کرنے پر ریاستی حکومت کا تمسخر اڑایا تھا۔
انہوں نے اس اسکیم پر عمل کرنے میں تاخیر کے سبب بنکروں کے بچوں کو ہورہی مشکلات کیلئے کون ذمہ دار ہیں۔اس کا جواب دیتے ہوئے تارک راماراو نے بنڈی سنجے کے ریمارکس کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ یہ بات بنڈی سنجے کے منہ سے سنناایک لطیفہ سے کم نہیں ہے جو اپنے حلقہ کریم نگر کے سرسلہ میں ایک بھی میگاپاور لوم کلسٹر کو حاصل کر نے میں ناکام رہے۔
انہوں نے این ڈی اے کو طنزیہ انداز میں این پی اے قراردیااور چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے کیوں نہیں بتاتے کہ این پی اے حکومت نے تلنگانہ کے بنکروں کے لئے 8برسوں میں کیا کیا ہے؟