ترک جوڑے کی شاہانہ شادی، دلہن کے لیے 4 کلو سونا، دلہے کو 6 ملین پاؤنڈ کا تحفہ
معاشی بحران سے گذرنیوالے ملک میں ایک کاروباری شخص کی شادی میں ہونے والے بھاری اخراجات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور شادی پر جوڑے کو تنقید کا سامنا ہے۔جنوب مشرقی ترکیہ کی ریاست وان میں ایک خاندانی شادی ترکوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

استنبول: دنیا بھر میں شادی بیاہ میں ہونے والے بھاری خراجات کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں مگر ترکیہ میں ایک جوڑے نے شادی پر اسراف کی تمام حدیں پار کر دیں۔
معاشی بحران سے گذرنیوالے ملک میں ایک کاروباری شخص کی شادی میں ہونے والے بھاری اخراجات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور شادی پر جوڑے کو تنقید کا سامنا ہے۔جنوب مشرقی ترکیہ کی ریاست وان میں ایک خاندانی شادی ترکوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
شادی پر اخراجات کو لے کر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی آراء پیش کررہے ہیں۔ زیادہ تر صارفین نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے پر دونوں خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ترک اخبار "زمان” کی رپورٹ کے مطابق زیر بحث نو بیاہتا جوڑے میں دولہا آدم دورماز ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ان کی دلہن کا نام سوزدار یگیزار ہے۔
ونوں کا تعلق وان کے امیر ارتوشی قبیلے سے ہے۔زیورات اور تحائف کی تقسیم کی تقریب میں جیسا کہ ترک قبیلوں کی شادیوں میں رواج ہے دولہا کو 6 ملین ترک لیرا کی رقم دی گئی اور دلہن کو 4 کلو گرام کا مختلف قسم کا سونا پیش کیا گیا۔
دیہی شادی جو کہ شہر کے مرکز میں ہوئی میں ایران، عراق، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، جرمنی اور ترکیہ کے کئی شہروں سے تقریباً 5000 افراد نے شرکت کی۔مہمانوں کے طعام کے لیے ایک سو بکریاں ذبح کی گئیں۔ مہمانوں کو چاول، زاتزکی اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔
مقامی فنکاروں کی جانب سے ترکیہ اور کرد گانوں کے ساتھ رقص کے بعد جیولری پارٹی کا آغاز ہوا۔ دولہے کے والد بزنس مین نوزت دورماز نے کہا کہ "شادی اور تعزیت اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے بہت اہم ہیں۔
شاید ہم ایسے لوگوں سے مل سکیں جنہیں ہم نے 20 سال سے کسی شادی یا تعزیتی تقریب میں نہیں دیکھا۔ شادیاں ہمارے خوشی کے دن ہیں۔ شادیوں کے بہترین دن ہوتے ہیں جب ہم ایک دوسرے کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لحاظ سے میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اندرون اور بیرون ملک سے ہماری شادی میں آئے“۔