تلنگانہ سکریٹریٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل
سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تلنگانہ جیش رنجن نے کہا کہ 30 اپریل کو تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گی ہیں۔
حیدرآباد: سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تلنگانہ جیش رنجن نے کہا کہ 30 اپریل کو تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گی ہیں۔
تلنگانہ سکریٹریٹ میں انتہائی جدید ترین انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) جیسی ٹکنالوجی فراہم کی گئی ہے تیز رفتار انٹرنیٹ کیساتھ‘ کیسکو کی جدید ترین ٹیکنا لوجیز اور 5G کی اسپیڈ کو بڑھانے کیلئے تقسیم شدہ انٹینا (ڈسٹریبوٹڈ) لگائے گئے ہیں، نئے سکریٹریٹ میں آئی ٹی انفراسٹرکچر پر 14 کروڑ روپے خرچ کے گئے ہیں۔
آئی ٹی اپلی کیشنز کوکچھ اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں حکومت بولارڈز، روم سوئچز اور رسائی کی رکاوٹوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انٹرنیٹ آف تھنگزاستعمال کر سکتی ہے اس کے علاوہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو بھی حاضری کے اندراج کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
حکومت نے آئی ٹی پلاٹ فارم تیارکیا ہے جس سے اگلے 10 سالوں تک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا، یعنی اگلی دہائی میں آنے والی کوئی بھی نئے سافٹ ویئر اپلی کیشن کو آسانی سے تعینات کی جا سکتا ہے۔ اگرچہ کے نئی ٹیکنالوجیز کوانسٹال نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر حکومت ایسا کرنا چاہے تو آسانی کے ساتھ کرسکتی ہے۔
سب سے نمایاں خصوصیت اپ گریڈ شدہ ڈا ٹا سنٹر ہے، جیش رنجن نے مزید کہاکہ ڈا ٹا سنٹر جو 20 آر اے سی کا حامل ہے‘ مرکزی ڈاٹا سنٹر گچی باؤلی میں ہے، ہمارے منی ڈاٹاسنٹر میں بہت سارے ڈیٹا سٹیجنگ کی جا سکتی ہے جو تازہ ترین ورژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل سے جو بھی عہدیداروں کو درکار ہوگا‘ وہ تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ میں 3000 ڈیسک ٹاپس اور لیاب ٹاپس ہونگے۔ آئی ٹی اینڈ سی کے ڈائرکٹرپی سرینواس نے کہا کہ سنیئر افسران کیلئے کانفرنس ہالس میں ایک بہت بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہے۔
پی سرینواس نے کہا کہ ہمارے پاس تین انٹرنیٹ سرویس فراہم کنندگان ہیں جو بیک ہال کو 20 جی بی، اور 50 سے 60 پی ایس انٹرنیٹ فراہم کرتے ہیں۔ شہر کے دفاتر میں ویڈیو کانفرنس اور آئی ٹی ٹیلی فونی سے لیس ہوگا۔ انہوں نے کہا مہمانوں کو بھی وائی فائی تک رسائی دی جائے گی۔