تلنگانہ میں پہلی مرتبہ فائبر سے تیار پکوان گیس سلنڈر متعارف
فائبر گیس سلنڈر جو تلنگانہ کے کھمم شہر پہنچ چکے ہیں، ایک یا دو دن میں صارفین میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔ فی الحال پکوان گیس سلنڈر لوہے سے بنے ہوتے ہیں۔ اگر انہیں گھر میں ایک جگہ رکھا جائے تو ان پر زنگ لگ جاتا ہے۔
حیدرآباد: گھر کے باورچی خانہ میں اب گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ مضبوط فائبر سے بنے سلنڈر اب مارکٹ میں دستیاب ہیں۔ انڈین نے فائبر گیس سلنڈرس تیار کئے ہیں۔ اس وقت صرف ان ڈین گیس کمپنی نے اسے بازارمیں جاری کیا ہے۔
فائبر گیس سلنڈر جو تلنگانہ کے کھمم شہر پہنچ چکے ہیں، ایک یا دو دن میں صارفین میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔ فی الحال پکوان گیس سلنڈر لوہے سے بنے ہوتے ہیں۔ اگر انہیں گھر میں ایک جگہ رکھا جائے تو ان پر زنگ لگ جاتا ہے۔ سلنڈر کے ساتھ ساتھ گھر کے فرش پر زنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ وزن بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اس میں 14.2 کلو گیس بھری جاتی ہے۔نیا تیار کردہ فائبر گیس سلنڈر وزن میں بہت ہلکا ہوتا ہے اور آسانی سے اسے ایک ہاتھ سے اٹھا یا جا سکتا ہے۔ یہ سلنڈر تین پرتوں کے مضبوط فائبر سے بنایا گیا ہے۔ اس کی تین پرتیں گیس کے اخراج کے انتہائی دباؤ کو مؤثر طریقے سے برداشت کرتی ہیں۔
اگر اندر گیس کا زیادہ دباؤ ہے تو پرتیں نرم ہو جاتی ہیں۔ اس طرح شکل میں تبدیلی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ دباؤ کے دھماکے کا بہت کم امکان ہوتا ہے۔
فائبر سلنڈر میں صرف 10 کلو گیس بھری جاسکتی ہے۔ اس کی قیمت 775 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کھمم میں، 14.2 کلو گرام کے پکوان سلنڈر کی قیمت 1081 روپے ہے۔ جن کے پاس اس وقت پکوان گیس کا کنکشن ہے، اگر وہ فائبر سلنڈر چاہتے ہیں تو انہیں گیس کمپنی کو 3350 روپے کا نیا ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔
لوہے کے سلنڈر جو اب استعمال میں ہیں، اسے گیس ڈسٹری بیوٹر کو واپس کرتے ہوئے فائبر گیس سلنڈر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آپ نے پرانے سلنڈر کی جو قیمت ادا کی ہے وہ واپس کر دی جائے گی اور فائبر گیس سلنڈر کے لئے نیا ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔