دیگر ممالک

جوہری ہتھیاروں سے متعلق شمالی کوریا کا نیا قانون

کم جانگ اُن نے کہا کہ "جوہری ہتھیاروں کی پالیسی کو قانون بنانے کی سب سے زیادہ اہمیت ایک ناقابل واپسی لکیر کو کھینچنا ہے تاکہ ہمارے جوہری ہتھیاروں پر 100 سال تک پابندی عائد کر بھی دی جائے تو بھی ہم اپنے پروگرام کو نہیں روکیں گے۔"

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ نئے قانون سےجوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہے، فوج کو "اپنی صوابدید پر” ملک کی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا نے ایک قانون پاس کیا ہے جو اسے اپنی صوابدید پر جوہری حملہ کرنے کا حق دیتا ہے۔ شمالی کوریا نے ملکی سلامتی کیلئے فوری اور خودکار ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجی صلاحیت کو آگے بڑھانا جاری رکھا۔ کم جونگ اُن نے 2019 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ غیر نتیجہ خیز ملاقاتوں کے بعد طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کے تجربات بھی کیے تھے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کی پارلیمنٹ، سپریم پیپلز اسمبلی نے جمعرات کو 2013 کے قانون میں ترمیم کا بل منظور کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک نیا قانون بنایا ہے۔

مسٹر کم نے پارلیمنٹ میں ایک تقریر میں کہا کہ "جوہری ہتھیاروں کی پالیسی کو قانون بنانے کی سب سے زیادہ اہمیت ایک ناقابل واپسی لکیر کو کھینچنا ہے تاکہ ہمارے جوہری ہتھیاروں پر 100 سال تک پابندی عائد کر بھی دی جائے تو بھی ہم اپنے پروگرام کو نہیں روکیں گے۔”

a3w
a3w