جگن موہن ریڈی نے طلبا میں تعلیمی کٹس تقسیم کئے
جگن موہن ریڈی نے کہاکہ طلبہ کے مستقبل کے بارے میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں بتدریج تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کٹس کی تقسیم تعلیمی سال کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔
![](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2024/12/munsif-news-24x7-urdu-website-placeholder-featured-image-780x470.png)
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ضلع کرنول کے ادونی میں جگن انا ودیاکنوکا تعلیمی تحفہ کٹس کی تقسیم کاآغاز کیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدا کے فضل سے حکومت نے آج ایک اچھے پروگرام کی شروعات کی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ 931کروڑروپئے کے صرفہ سے 47.40لاکھ طلبہ کو کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں بہتر تعلیم ہونی چاہئے جس سے غربت کاخاتمہ ہوسکتا ہے۔ ہر کسی کو انگریزی میڈیم ذریعہ تعلیم حاصل کرنا چاہئے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت نے ناڈو۔ نیڈوپروگرام اور بچوں کو تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کے ذریعہ سرکاری اسکولس کی نئی صورت گری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بائیوجوز ایپ کو مراعات سے محروم بچوں کیلئے دستیاب کروایا جارہا ہے اور ان کو ہمہ لسانی نصابی کتب فراہم کی جارہی ہیں۔ان میں آکسفورڈ کی ڈکشنری بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ طلبہ کے مستقبل کے بارے میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں بتدریج تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کٹس کی تقسیم تعلیمی سال کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔اول تادسویں جماعت کے طلبہ کے لئے یہ کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہر کٹ کی قیمت دو ہزارروپئے ہے۔مقامی رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کی خواہش پر وزیراعلی نے ادونی کے لئے سرکاری ڈگری کالج کی منظوری دی۔