حمایت ساگر اور عثمان ساگر میں پانی کے بہاؤ کا سلسلہ جاری
عثمان ساگر کی مکمل سطح آب 1790فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 1786فیٹ درج کی گئی ہے۔حمایت ساگر میں 500کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے دو دروازے ہنوز کھلے رکھے گئے ہیں۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے دونوں اہم ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے۔عثمان ساگر میں 250کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔اس کے دو دروازے جو اتوار کو کھولے گئے تھے، ہنوز بند نہیں کئے گئے ہیں۔اس کے ذریعہ 312کیوزک پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔
عثمان ساگر کی مکمل سطح آب 1790فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 1786فیٹ درج کی گئی ہے۔حمایت ساگر میں 500کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے دو دروازے ہنوز کھلے رکھے گئے ہیں۔
اس کے ذریعہ 515کیوزک پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔حمایت ساگر کی موجودہ سطح آب 1763.50فیٹ ہے۔محکمہ آبرسانی اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداران دونوں ذخائر کی سطح آب پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ سال بھی ان دونوں اہم ذخائر آب کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا تھا۔