حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
شہرحیدرآباد میں ہفتہ کو دوگھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں پیش آئی جس سے خواتین میں خوف دیکھاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ہفتہ کو دوگھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں پیش آئی جس سے خواتین میں خوف دیکھاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایسی پہلی دو وارداتیں اُپل، ایک واردات چلکل گوڑہ، عثمانیہ یونیورسٹی، ناچارم اور رام گوپال پیٹ میں پیش آئیں۔
تلنگانہ کے تین پولیس کمشنریٹس حیدرآباد، سائبرآباد اورراچہ کنڈہ کی پولیس ان وارداتوں کے ساتھ ہی چوکس ہوگئی اور سی سی ٹی وی فوٹیجس کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش کا کام شروع کردیاگیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ دہلی سے تعلق رکھنے والا بین ریاستی گروہ اس جرم میں ملوث ہے۔پولیس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیاکہ اس گروہ نے موٹرسائیکلوں کی چوری بھی کی ہے۔