شمالی بھارت

خاتون ڈاکٹر کی انستھیسیا اپنے طور پر لیتے ہوئے خودکشی

ایک 24 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اُس وقت خودکشی اپنے طور پر کی جب اُس نے انستھیسیا ڈرگ سرکاری گاندھی میڈیکل کالج ہاسٹل میں بھوپال میں لینے کے بعد فوت ہوگئی، پولیس عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔

بھوپال: ایک 24 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اُس وقت خودکشی اپنے طور پر کی جب اُس نے انستھیسیا ڈرگ سرکاری گاندھی میڈیکل کالج ہاسٹل میں بھوپال میں لینے کے بعد فوت ہوگئی، پولیس عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

خاتون کی لاش کی شناخت بحیثیت آکانشا مہیشوری کی گئی ہے جو ہاسٹل کے کمرہ میں منگل کی شام پائی گئی، عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے خالی انجکشن کی شیشی اور سیرنچ کو ضبط کرلیا۔

کوہِ فضاء پولیس اسٹیشن انچارج وجئے سیسوڈیا نے کہا کہ خاتون نے اپنے طور پر انستھیسیا کی 4 ڈوز جو 2.5 ایم ایل فی کس تھے، لیا اور کمرہ میں خودکشی کا نوٹ بھی دستیاب ہوا۔

جس میں اُس نے مبینہ طور پر یہ تحریر کیا کہ وہ ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہے اور تناؤ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے، اُس نے یہ بھی اطلاع دی کہ وہ انتہائی اقدام شخصی وجوہات کے تحت کر رہی ہے اور کوئی بھی اِس کا ذمہ دار نہیں ہے۔

خاتون نے اپنے والدین کو تحریر کردہ نوٹ میں معذرت خواہی کی۔ آکانشا مہیشوری پڈریاٹکس اسٹریم میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کررہی تھی اور وہ کورس کے پہلے سال میں تھی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا آغازکیا ہے۔

a3w
a3w