جرائم و حادثات

حیدرآبادکے حمایت نگر علاقہ کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

شہرحیدرآبادکے حمایت نگر علاقہ کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔یہ آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں لگی جس کے نتیجہ میں تروملا اسٹیٹ کی دوسری منزل پر موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے حمایت نگر علاقہ کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔یہ آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں لگی جس کے نتیجہ میں تروملا اسٹیٹ کی دوسری منزل پر موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

آگ دیکھ کر خوفزدہ ملازمین جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں کھڑکیوں سے نکلتے ہی مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آگ کے پھیلنے کے خوف سے متصل عمارتوں میں رہنے والے بھی اپنی جان بچانے کے لئے عمارت سے نکل پڑے۔سرور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے پھیلتے ہی دفتر میں موجود کمپیوٹرس جل گئے۔

ملازمین کی جانب سے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ عمارت پانچ منزلہ ہونے کے باعث کثیف دھوئیں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔