حیدرآباد

درج پی ڈی ایکٹ کے خلاف راجہ سنگھ کی عرضی پرسماعت

جیل میں قید بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف سٹی پولیس کی جانب سے درج پی ڈی ایکٹ کوچالنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

حیدرآباد: جیل میں قید بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف سٹی پولیس کی جانب سے درج پی ڈی ایکٹ کوچالنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے اس مقدمہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کئے گئے جواب کا جائزہ لیااورمقدمہ کی آئندہ سماعت 31 اکتوبرتک کے لئے ملتوی کردی۔ اب مقدمہ کی آئندہ سماعت 31/ اکتوبرکودوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔

ہائی کورٹ میں آج سماعت میں راجہ سنگھ کی طرف سے پیروی کررہی وکلاء کی ٹیم میں بی جے پی کے رکن اسمبلی دوباک ایم رگھونندن راؤ‘ سابق رکن کونسل این رام چندر راؤ اور کرونا ساگر شامل تھے۔