مشرق وسطیٰ
دروپدی مرمو کوشاہ سلمان اور ولیعہد کا تہنیتی پیام
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی صدر کو الگ الگ تہنیتی پیغام بھیجے ہیں۔دونوں شخصیات نے صدر دروپدی مرمو کے لیے بطور صدر نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھارت کی نومنتخب صدر دروپدی مرمو کو باضابطہ طور پر منصب صدارت سنبھالنے پر مبارکبا د دی۔بھارتی نئی خاتون صدر دروپدی مرمو نے پیر کے روز صدارت کا حلف لیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی صدر کو الگ الگ تہنیتی پیغام بھیجے ہیں۔دونوں شخصیات نے صدر دروپدی مرمو کے لیے بطور صدر نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ نیز بھارتی عوام کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی ہے۔
a3w