سوشیل میڈیا

دریا عبور کرتے ہوئے طالبہ نے امتحان میں شرکت کی

وہ یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ کس طرح تیراکی کی جائے۔ آخر کار اس کے بھائی اور خاندان کے دوسرے فرد نے کلاوتی کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر اسے دریا عبور کرایا۔

وشاکھا پٹنم: آندھرا پردیش کے ضلع وجیا نگرم میں ایک21 سالہ طالبہ نے سہولتیں دستیاب نہ ہونے پر امتحان میں شرکت کیلئے ایک دریا کو عبور کیا ہے۔ اپنے بھائی اور خاندان کے ایک اور فرد کی مدد سے اپنی جان کو جوکھم میں ڈالتے ہوئے طالبہ نے چمپاوتی دریا کو عبور کرتے ہوئے امتحان میں شرکت کی۔

 حالیہ بارش کی وجہ سے اس دریا میں طغیانی آئی ہوئی تھی۔ ان دو افراد کی مدد سے خاتون گردن برابر پانی میں سے گذرتے ہوئے دریا کے دوسرے کنارے پہنچی اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ واقعہ، ضلع وجیانگر م کے گجپتی نگر منڈل میں پیش آیا۔ موضع مری ولاسہ کی رہنے والی طالبہ تڈی کلاوتی کو امتحان دینے کیلئے وشاکھا پٹنم جانا تھا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1568448339078967301

 اوپری علاقوں میں بارش کے نتیجہ میں چمپاوتی ندی میں زبردست سیلاب آیا ہوا تھا جس کے سبب گاؤں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ دریا کے دوسرے کنارے تک پہنچنے کیلئے کشتی کی سہولت بھی دستیاب نہیں تھی۔

امتحان گاہ پہنچنے کیلئے دریا کو عبور کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ طالبہ کے پاس نہیں تھا۔ وہ یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ کس طرح تیراکی کی جائے۔ آخر کار اس کے بھائی اور خاندان کے دوسرے فرد نے کلاوتی کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر اسے دریا عبور کرایا۔