رعنا ایوب کو امریکی سینیٹر کی تائید
ایک ممتاز امریکی سینیٹر نے ہندوستانی صحافی رعنا ایوب کی تائید کی ہے۔ اس نے کہا کہ رعنا ایوب‘ احساسِ مقصد‘ ملک سے محبت اور ملک کے آئیڈیلس کے تحت کام کررہی ہیں۔

واشنگٹن: ایک ممتاز امریکی سینیٹر نے ہندوستانی صحافی رعنا ایوب کی تائید کی ہے۔ اس نے کہا کہ رعنا ایوب‘ احساسِ مقصد‘ ملک سے محبت اور ملک کے آئیڈیلس کے تحت کام کررہی ہیں۔
ڈیموکریٹک سینیٹر پیٹرک نے کہا کہ رعنا ایوب‘ ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی ہیں جنہوں نے ہندوستان میں مذہبی تشدد‘ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور عوامی دلچسپی کے دیگر معاملوں پر جرأت مندانہ رپورٹنگ کی۔
ورمونٹ کے سینیٹر نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں کے شدید دباؤ کے باوجود وہ برسراقتدار افراد کی زیادتیوں کو بے نقاب کررہی ہیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ہی کم ازکم 38 صحافی ہلاک ہوئے۔
294 جیلوں میں ڈالے گئے اور 64 لاپتہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اکثر یاددہانی کرائی ہے کہ آزادیئ صحافت کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔