حیدرآباد

سری رام ساگر کے 22 دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا

اس پروجیکٹ میں 90,190 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 95,952 کیوسک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ سری رام ساگر کی پانی کی سطح 1091 فٹ ہے اور موجودہ طورپر اس کی آبی سطح 1088 فٹ ہے۔

حیدرآباد: شدید بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے بہاو میں شدید اضافہ ہواجس کے بعد اس پروجیکٹ کے عہدیداروں نے 22 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔