دیگر ممالک

سری لنکا میں صدارتی الیکشن سہ رخی مقابلہ

سری لنکا کی اصل اپوزیشن ایس جے پی کے 55 سالہ سجیت پریما داسا نے منگل کے دن کہا کہ وہ صدارتی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ وہ الاپیروما کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔ کل اسپیکر بھی ووٹ ڈالیں گے۔ ایسا شاید ہی کبھی ہوتا ہے۔

کولمبو: سری لنکا میں کل صدارتی الیکشن ہونے والا ہے۔ کارگزار صدر رانیل وکرم سنگھے کے علاوہ دیگر 2  امیدوار میدان میں ہیں۔ 73 سالہ وکرم سنگھے کا مقابلہ 63 سالہ کٹر سنہالا بدھسٹ قوم پرست اور برسراقتدار ایس ایل پی پی قائد دلاس الاپیروما اور بایاں بازو جے وی پی کے 53 سالہ انوراکمار دسانائیکے سے ہوگا۔

 سری لنکا کی اصل اپوزیشن ایس جے پی کے 55 سالہ سجیت پریما داسا نے منگل کے دن کہا کہ وہ صدارتی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ وہ الاپیروما کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔ کل اسپیکر بھی ووٹ ڈالیں گے۔ ایسا شاید ہی کبھی ہوتا ہے۔ 1978 سے سری لنکا کی صدارتی تاریخ میں پارلیمنٹ نے صدر کو منتخب کرنے کے لئے کبھی بھی ووٹ نہیں ڈالا۔

a3w
a3w