سوشیل میڈیا

سیاچن میں لاپتہ فوجی کی لاش38سال بعد دستیاب

ہربولا‘ ایک20رکنی دستہ کا حصہ تھا جسے 1984 میں دنیاکے سب سے بلند میدان جنگ میں پاکستان سے لڑنے کیلئے آپریشن میگھ دوت پر بھیجاگیاتھا۔ طلایہ گردی کے دوران یہ دستہ برفانی طوفان میں پھنس گیاتھا۔15فوجیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی تھیں۔

ہلدوانی: سیاچن میں ایک قدیم بنکر میں ایک فوجی جوان کی لاش پائی گئی ہے۔ وہ38 سال پہلے طلایہ گردی کے دوران لاپتہ ہواتھا۔ رانی کھیت میں قائم سینک گروپ سنٹر نے19کماؤں رجمنٹ کے چندرشیکھر ہربولا کی لاش کی شناخت کرلی ہے۔

ہربولا‘ ایک20رکنی دستہ کا حصہ تھا جسے 1984 میں دنیاکے سب سے بلند میدان جنگ میں پاکستان سے لڑنے کیلئے آپریشن میگھ دوت پر بھیجاگیاتھا۔ طلایہ گردی کے دوران یہ دستہ برفانی طوفان میں پھنس گیاتھا۔15فوجیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی تھیں۔ دیگرپانچ کی لاشیں دستیاب نہیں ہوسکی تھیں۔

ہربولابھی ان ہی میں شامل تھا۔ اس کی بیوی شانتی دیوی یہاں سرسوتی وہار کالونی میں رہتی ہے۔ توقع ہے کہ اس کی لاش پیر کی رات دیر گئے یہاں پہنچ جائے گی۔ شانتی دیوی نے بتایاکہ ہربولاکی موت کے وقت ان کی شادی کو صرف9سال ہوئے تھے۔ ہربولاجنوری 1984میں آخری مرتبہ گھرآیاتھا۔

a3w
a3w