سی بی ایس ای 12ویں کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری
کیرالا میں ترواننت پورم نے سب سے زیادہ 98.83 فیصد پاس کیا ہے، اس کے بعد بنگلورو میں 98.16، چنئی 97.79، دہلی ایسٹ اور دہلی ویسٹ میں 96.29 فیصد ہے۔ تاہم، اتر پردیش کے پریاگ راج میں 83.71 فیصد کا سب سے کم پاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے جمعہ کو بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لڑکیوں کا پاس ہونے کا تناسب 94.54 جبکہ لڑکوں کا 91.25 فیصد رہا۔
اس سال کل 1435366 طلبہ نے بارہویں جماعت میں شرکت کی جن میں سے 1330662 طلبہ نے 92.71 فیصد نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کیا۔ جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 99.37 فیصد تھی۔ اس سال بارہویں جماعت کے نتائج میں 33432 طلبہ نے 95 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے اور ایک لاکھ 34 ہزار 797 طلبہ نے 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔
کیرالہ میں ترواننت پورم نے سب سے زیادہ 98.83 فیصد پاس کیا ہے، اس کے بعد بنگلورو میں 98.16، چنئی 97.79، دہلی ایسٹ اور دہلی ویسٹ میں 96.29 فیصد ہے۔ تاہم، اتر پردیش کے پریاگ راج میں 83.71 فیصد کا سب سے کم پاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
جواہر نوودیا ودیالیہ کی بارہویں جماعت کے امتحان میں پاس ہونے کا تناسب 93.93 رہا۔ جبکہ سی ٹی ایس اے کا نتیجہ 94.96 فیصد، کیندریہ ودیالیوں کا 97.04 فیصد، سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کا 94.81، سرکاری اسکولوں کا 93.38 فیصد اور دیگر اسکولوں کا 92.20 فیصد رہا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال 12ویں کا امتحان 26 اپریل سے شروع ہوا اور 15 جون تک چلا۔