تلنگانہ
شدید بارش، نظام آباد ضلع میں تلنگانہ۔ مہاراشٹرا سرحد بند
قومی شاہراہ نمبر63کو عارضی طورپر بند کردیاگیا ہے کیونکہ سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاجارہا ہے۔آرمور اور نظام آباد کے درمیان مین روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔
حیدرآباد: مانجراندی میں پانی کے شدیدبہاو کے بعد نظام آباد ضلع حکام نے تلنگانہ۔مہاراشٹرکی سڑک کو بند کردیا ہے اور ٹریفک کی نقل وحرکت کو محدود کردیاہے۔ضلع نظام آبادمیں شدید بارش کی وجہ سے فصلوں اورسڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
قومی شاہراہ نمبر63کو عارضی طورپر بند کردیاگیا ہے کیونکہ سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاجارہا ہے۔آرمور اور نظام آباد کے درمیان مین روڈ کو بند کردیاگیا ہے کیونکہ آرمور کی دوبھی نہرمیں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا ہے۔
عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ دیگر آبی ذخائر جیسے راسالاواگو،تیگلاواگو،کاپلاواگو اورپولاواگو میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیاجارہا ہے۔کسانوں کو مسلسل بارش کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرناپڑا۔سویا، دھان اور دیگرفصلوں کی کاشت متاثر ہوئی ہے۔