دہلی

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے لڑاکا طیارہ سخوئی میں پرواز کی

طیارے کو 106 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن نوین کمار نے اڑایا۔ طیارہ سطح سمندر سے تقریباً دو کلومیٹر کی بلندی پر رہا اور اس کی رفتار 800 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ محترمہ مرمو سکھوئی میں پرواز کرنے والی ملک کی تیسری صدر اور دوسری خاتون صدر ہیں۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہفتہ کو تیز پور ایئر فورس بیس سے سخوئی لڑاکا طیارے میں اڑان بھری۔ آسام کے دورے پر تینوں افواج کی سپریم کمانڈر مرمو صبح تیز پور ایئر فورس بیس پہنچیں اور تقریباً آدھے گھنٹے تک سخوئی لڑاکا طیارے میں پرواز کی۔ ان کا طیارہ دریائے برہم پترا اور وادی تیز پور سے گزر کر تیز پور ایئر فورس بیس پر واپس آیا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

طیارے کو 106 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن نوین کمار نے اڑایا۔ طیارہ سطح سمندر سے تقریباً دو کلومیٹر کی بلندی پر رہا اور اس کی رفتار 800 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ محترمہ مرمو سکھوئی میں پرواز کرنے والی ملک کی تیسری صدر اور دوسری خاتون صدر ہیں۔

صدر جمہوریہ نے بعد میں وزیٹرز بک میں لکھا “میرے لیے سخوئی لڑاکا طیارے میں پرواز کرنا ایک دلچسپ تجربہ تھا۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیت پانی، زمین اور ہوا کے تمام محاذوں پر توسیع کرچکی ہے۔ میں اس پرواز کے لیے ایئر فورس اور تیز پور ایئر فورس اسٹیشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

مرمو کو سخوئی طیاروں اور فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ صدر جمہوریہ نے فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی ستائش کرتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

a3w
a3w