حیدرآباد
طیارہ کی لینڈنگ کے دوران دل کا دورہ، مسافر کی موت
طیارہ کی لینڈنگ کے فوری بعد اس مسافر کو ایرپورٹ میں قائم اسپتال لے جایاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔یہ مسافر حیدرآباد کا رہنے والا ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں طیارہ کی لینڈنگ کے دوران مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر پیش آیا۔یہ جزیرہ فلائٹ کوویت سے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ آرہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔
طیارہ کی لینڈنگ کے فوری بعد اس مسافر کو ایرپورٹ میں قائم اسپتال لے جایاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔یہ مسافر حیدرآباد کا رہنے والا ہے۔شمس آباد آرجی آئی اے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
a3w