فخر زمان کے ونڈے میں 3ہزار رن مکمل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل رات کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے دو ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔
راولڈپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل رات کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے دو ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ونڈے کیریر میں اپنے 3 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز محض 67 اننگز میں حاصل کیا اور دنیا کے دوسرے مشترکہ تیز ترین بیٹر بن گئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے محض 57 اننگز میں 3 ہزار ونڈے رنز مکمل کیے تھے اور دنیا کے پہلے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے 68 اور ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ دوسری جانب کیویز کے کے خلاف مسلسل دوسرے ونڈے میں سنچری بناکر 3 ایک روزہ میاچس میں ٹریپل فیگر حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹر بھی بنے۔
فخر زمان نے رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کے خلاف ہونے والی 3 ونڈے میاچس کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔فخر زمان اس سیریز میں بھی شاندار فام میں چل رہے ہیں۔
پانچ میاچس کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں فخر زمان نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس دوران انہوں نے ونڈے کیریر کے 3 ہزار رن بھی پورے کرلئے۔
میاچ کے بعد فخر زمان نے کہاکہ مجھے میاچ کے دوران معلوم نہیں تھا کہ ونڈے کیریر میں 3 ہزار رن پورے ہوگئے ہیں۔ فخر زمان نے کہاکہ مسلسل سنچراں اسکور کرنے پر وہ کافی خوش ہیں اور وہ اپنے اس شاندار فام کو آئندہ مقابلے میں بھی اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔