دیگر ممالک

فلپائن میں 7.3 شدت کا زلزلہ ،4 افراد ہلاک

نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں میں زیادہ تر 26 سے 60 سال کی عمر کے افراد زخمی ہوئے۔

منیلا: فلپائن میں زلزلے سے اب تک چار افراد ہلاک اور 131 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلپائن میں گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 43 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی فلپائنی صوبوں ابرا، لوزون اور میٹروپولیٹن منیلا میں تھا۔

نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں میں زیادہ تر 26 سے 60 سال کی عمر کے افراد زخمی ہوئے۔ تقریباً 1200 افراد کو ان کے گھروں سے بحفاظت نکال لیا گیا اور 567 افراد بحفاظت گھروں سے باہر نکل آئے۔ انتظامیہ نے انخلاء کے 21 مراکز قائم کیے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کے زلزلے سے چھ صوبوں اور 27 شہروں میں 12,945 افراد متاثر ہوئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کل 868 مکانات اور 17 انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

a3w
a3w