مشرق وسطیٰ

قرآن کی بے حرمتی، حوثی حکام کی سویڈن کی درآمدات پر پابندی

یمن میں شمالی علاقوں پر قابض حوثی حکام نے سویڈن میں 28 جون کو قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے زیر تسلط علاقوں میں سویڈن کی اشیا درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عدن: یمن میں شمالی علاقوں پر قابض حوثی حکام نے سویڈن میں 28 جون کو قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے زیر تسلط علاقوں میں سویڈن کی اشیا درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

”المسیرہ“ ٹی وی کے مطابق حوثی وزیر تجارت نے کہا کہ یمن پہلا اسلامی ملک ہے جس نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات اور قرآن مجید کی بے حرمتی پر ٹھوس جواب دیتے ہوئے سویڈش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیر تجارت نے سویڈش کی درآمدات کو محدود قرار دیا لیکن کہا کہ اس فیصلے کی علامتی اہمیت ہے اور یہ کہ پابندی حوثیوں کے لیے کم سے کم تھی۔

انہوں نے کہا ہمارا برادر اسلامی ملکوں سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ بھی سویڈن پر اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کردیں۔