سوشیل میڈیاشمالی بھارت
لدھیانہ میں ٹرافک کانسٹیبل کو بونیٹ پر ایک کیلو میٹر گھسیٹا گیا (ویڈیو)
چونکا دینے والے واقعہ میں ایک کار ڈرائیور نے جو موبائل پر مصروف تھا‘ ایک ٹریفک کانسٹیبل کو بونیٹ پر تقریباً ایک کیلو میٹر گھسیٹا۔

چندی گڑھ: چونکا دینے والے واقعہ میں ایک کار ڈرائیور نے جو موبائل پر مصروف تھا‘ ایک ٹریفک کانسٹیبل کو بونیٹ پر تقریباً ایک کیلو میٹر گھسیٹا۔
پنجاب کے لدھیانہ کا یہ واقعہ کیمرہ میں قید ہوا۔ جمعرات کے دن کانسٹیبل ہردیپ سنگھ زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ڈرائیور مکل موٹو (ساکن محلہ فتح گڑھ) اور اس کے دوست مونو کے خلاف اقدام ِ قتل کا کیس درج کرلیا۔
کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے کار ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹو نے اس کی طرف کار دوڑادی۔ وہ بونیٹ پر گرپڑا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس رمن دیپ سنگھ کے بموجب دونوں ملزمین کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔