مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزا میں 90 دن تک آن لائن توسیع کی اجازت

متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت‘ شہریت‘ کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے رشتہ داروں کے ویزٹ ویزوں میں توسیع کے حوالے سے ترمیم جاری کی ہے۔

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت‘ شہریت‘ کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے رشتہ داروں کے ویزٹ ویزوں میں توسیع کے حوالے سے ترمیم جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب

الامارات الیوم کے مطابق نئی ترمیم کے تحت رشتہ دار یا دوست احباب کے ویزٹ ویزے میں 90 دن تک توسیع ہو سکتی ہے۔ یہ ویزا ملٹی پل یا سنگل انٹری کے لیے

ہو۔وزٹ ویزے میں 30، 60 اور90 دن تک کی توسیع وفاقی ادارے کے ماتحت اسمارٹ چینل کے ذریعہ افراد اکاؤنٹ سے ہو سکتی ہے۔وفاقی ادارہ کا کہنا ہے کہ 90 روزہ ویزا ہولڈرس کے ویزے میں ایک بار 30 دن کی توسیع کی اجازت دی گئی ہے۔

اگر اقامہ کی میعاد 6 ماہ سے زیادہ کی ہو تو ایسی صورت میں اقامہ کی تجدید کی درخواست نہیں دی جا سکتی۔ نئی ترمیم کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کے اکاؤنٹ میں اماراتی آئی ڈی کے بغیر ویزا ڈیٹا کی منسوخی یا ترمیم کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارے نے 15 سہولتیں فراہم کی ہیں۔ ادارہ نئے حالات میں سامنے آنے والی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترامیم کر رہا ہے۔