سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

مسجد کے چندہ بکس سے فلمی انداز میں چوری (ویڈیو وائرل)

تفصیلات کے مطابق مسجد کے چندہ بکس میں چوری کی واردات کا پتہ لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔

ترکی: ترکیہ میں بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون میں ایک سے زائد مرتبہ ہونے والی چوری کی واردات کا پتہ چلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے چور کو پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد کے چندہ بکس میں چوری کی واردات کا پتہ لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔

کیمرے نصب ہونے کے بعد چور نے ایک بار پھر واردات کی۔ اس نے چندہ بکس سے رقم نکالی اور اس کے بعد نماز کا ڈھونگ رچایا۔

سامسون شہر کی "العجم” مسجد میں عطیہ بکس میں چوری کی واردات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سکیورٹی حکام چور کی شناخت اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم انہوں نے صرف اس کی عمر اور اس کے نام کا پہلا حرف اور آخری نام ظاہر کیا۔ ترک میڈیا نے کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس کی عمر 51 سال اس کی مختص شناخت ایچ او کے نام سے کی گئی ہے۔

حکام یا میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ چور نے چندہ خانے سے کتنی رقم چرائی، تاہم سامسون شہر کے ایک ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حکام نے اسے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد پیر کو رہا کر دیا۔ اس نے زیادہ رقم چوری نہیں کی تھی۔