تلنگانہ

منگوڈ میں ووٹنگ مشینوں میں خرابی کی شکایت

چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ حلقہ کے 3 مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کی شکایت وصول ہوئی ہیں۔ گڑبڑ کے بعد ان مشینوں کو تبدیل کردیا گیا۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ حلقہ کے 3 مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کی شکایت وصول ہوئی ہیں۔ گڑبڑ کے بعد ان مشینوں کو تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشینوں میں فنی خرابی کی شکایتوں کا وقت پر ازالہ کیا جارہا ہے۔

وکاس راج نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے پس منظر میں حلقہ میں غیر مقامی افراد کی موجودگی اور مراکز رائے دہی پر انتخابی نشان آویزاں کرنے کی شکایت کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے بعد کا روائی کی جائے گی۔

اب تک42 غیر مقامی افراد کو بعد شناخت حلقہ بدر کردیا گیا ہے۔