شمالی بھارت

مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی۔ آر ایس ایس اور مٹھی بھر رئیسوں سے جمہوریت اور ملک کے دستور کو خطرہ ہے۔

بھاگلپور (بہار): کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی۔ آر ایس ایس اور مٹھی بھر رئیسوں سے جمہوریت اور ملک کے دستور کو خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید

بہار میں پہلی الیکشن ریالی سے بھاگلپور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پارٹی کی پچھلی یوپی اے حکومت کا تقابل موجودہ حکومت سے کیا اور دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت نے مودی حکومت سے 25 گنا زائد کسانوں کا قرض معاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سنسنی خیز اعدادوشمار بتانا چاہوں گا۔

ملک میں 22 افراد ایسے ہیں جن کے پاس 70 کروڑ افراد کے مساوی دولت ہے۔ ملک میں 70کروڑ لوگ ایسے ہیں جو یومیہ 100 روپے سے بھی کم پر گزارہ کررہے ہیں۔ سابق صدر کانگریس نے دعویٰ کیا کہ مودی نے 25 افراد کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس زیرقیادت انڈیا بلاک غریبوں میں دولت بانٹنے کا پابندِ عہد ہے۔ برسراقتدار آنے پر کانگریس مہالکشمی جیسی اسکیموں سے غریبوں کی مدد کرے گی۔ ریالی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مودی نہیں چاہتے کہ لوگ ان کے گردوپیش کی صورتِ حال پر توجہ دیں۔

وہ ہمیشہ کسی نہ کسی طرح توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک کے کسی بھی حصہ میں آپ دیکھ سکتے ہیں نوجوان اسمارٹ فونس پر کئی گھنٹے ضائع کررہے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا سائٹ سے چپکے ہوئے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ہندوستان بے روزگاری کا مرکز بن گیا ہے۔

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی ناقص عمل آوری نے روزگار پیدا کرنے میں رکاوٹ ڈالی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی اپرنٹس شپ کا حق دیتے ہوئے بے روزگاری کا مسئلہ حل کرے گی۔ اس اسکیم سے ملک کے سرکاری اور خانگی دونوں شعبوں میں تربیت یافتہ افراد پیدا ہوں گے۔

کانگریس‘ مسلح افواج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم رد کردے گی۔ راہول گاندھی نے صرف 15منٹ تقریر کی۔ انہوں نے اپنے افتتاحی ریمارک میں کہا کہ انڈیا بلاک اس الیکشن کو جمہوریت اور دستور بچانے کی لڑائی کے طورپر دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے 400 پار کا بلندبانگ دعویٰ کررہے ہیں لیکن وہ 150 نشستوں سے آگے بڑھنے والے نہیں۔

a3w
a3w