کھیل

مینس ہاکی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز

مینس کا ہاکی ورلڈکپ 13 جنوری سے ہندوستان میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہاکی انڈیا نے اس ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی ہے۔

نئی دہلی: مینس کا ہاکی ورلڈکپ 13 جنوری سے ہندوستان میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہاکی انڈیا نے اس ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی ہے۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک اور ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی نے بھی 2023 کے مردوں کے ہاکی ورلڈکپ کے پہلے ٹکٹ خریدے ہیں۔ ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔

شائقین www.insider.in پر اس ورلڈکپ کے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر ایک بجے سے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

ورلڈکپ کا پہلا ٹکٹ ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے خریدا۔ ہاکی ورلڈکپ 2023 کا انعقاد رورکیلا کے نئے برسا منڈا اسٹیڈیم اور مشہور کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کیا جائیگا۔