تعلیم و روزگار

نرمل میڈیکل کالج میں داخلوں کی اجازت

نیشنل میڈیکل کمیشن نے نرمل میڈیکل کالج میں جاریہ سال سے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: نیشنل میڈیکل کمیشن نے نرمل میڈیکل کالج میں جاریہ سال سے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

آج جاری کردہ احکامات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج نرمل کیلئے100میڈیکل سیٹس منظور کئے گئے ہیں۔

این ایم سی کے اس فیصلہ کے بعد ریاستی حکومت کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کے منصوبہ کو مزید تقویت حاصل ہوئی۔

ریاستی وزیر انڈومنٹس و جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج نرمل کو این ایم سی کی جانب سے منظوری دئیے جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیمی سال2023-24 سے میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

a3w
a3w