نپور شرما کا سر قلم کرنے والے کو جائیداد دینے اجمیر کے شرابی کا اعلان
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وکاس سانگوان نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں جو فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ہسٹری شیٹر اور شرابی ہے۔ ویڈیو بناتے وقت بھی وہ نشہ میں دکھائی دیتا ہے۔
اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر کے ایک شخص نے منگل کے دن اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کا سر قلم کرنے والے کو اپنا مکان اور جائیداد بطور انعام دے گا۔
ویڈیو میں ملزم سلمان چشتی کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے میرے اللہ‘ ماں اور بچوں کی قسم میں نپور شرما کا سر قلم کرنے والے کسی بھی شخص کو اپنی جائیداد/ مکان دے دوں گا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اجمیر پولیس نے کیس درج کرلیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وکاس سانگوان نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں جو فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ہسٹری شیٹر اور شرابی ہے۔ ویڈیو بناتے وقت بھی وہ نشہ میں دکھائی دیتا ہے۔
28 جون کو محمد ریاض اختری اور غوث محمد نے درزی کنہیالال کا قتل کیا تھا اور سوشیل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ پولیس ان دونوں کے بشمول 4 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔اُدئے پور کیس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ مزید افرادکو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اسی دوران راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جو اُدئے پور واقعہ کی ویڈیو سرکولیٹ کررہے تھے۔