ایشیاء

نیلم جہلم پراجکٹ پر پاکستان نے ہندوستانی پروپگنڈہ مسترد کردیا

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کام بند ہونے یا چھوڑدینے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایسی خبروں کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے اور یہ پاکستان۔ چین تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کے مقصد سے کئے جانے والے شرانگیز پروپگنڈہ کا حصہ ہے۔

اسلام آباد: پاکستان نے اِس ”ہندوستانی پروپگنڈہ“ کو بے بنیاد قراردے کر مسترد کردیا کہ 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجکٹ کی مرمت کا کام چینی انجینئروں نے چھوڑدیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جمعرات کے دن پریس بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان آبی برقی پراجکٹ کے تعلق سے پھر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلارہا ہے۔

 اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ میں نقص کا پتہ چلا اور فی الحال اس کی مرمت جاری ہے۔ چینی کمپنی نے اپنے ورکرس کو وہاں پہنچادیا ہے اور مرمت کا کام کسی مداخلت کے بغیر جاری ہے۔ پراجکٹ 2023 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کام بند ہونے یا چھوڑدینے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایسی خبروں کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے اور یہ پاکستان۔ چین تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کے مقصد سے کئے جانے والے شرانگیز پروپگنڈہ کا حصہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ چین اور پاکستان سکھ دکھ کے ساتھی ہیں۔

a3w
a3w