حیدرآباد
ٹریپل آئی ٹی کے طالب علم نے خودکشی کرلی
خودکشی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔سریش کی خودکشی کے بعد طلباء کی جانب سے احتجاج منظم کیا۔

حیدرآباد: تنازعات میں گہری باسر ٹریپل آئی ٹی میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔سریش نامی انجینئرنگ سال اول کے طالب علم نے اپنے کمرے میں خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہاہے۔سریش کا تعلق ضلع نظام آباد سے بتایا گیا۔
خودکشی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔سریش کی خودکشی کے بعد طلباء کی جانب سے احتجاج منظم کیا۔ طلباء نے بتایا کہ سریش کی خودکشی کی اطلاع ملنے کے باوجود عہدیداروں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔
برہم طلباء نے پولیس کی گاڑیوں کے آئینہ توڑ دئے‘جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے حالات کشیدہ ہوگئے۔آخری اطلاع ملنیتک حالات قابو میں بتائے گئے۔