ٹویٹر نے ٹویٹس کیلئے کیرکٹر کی حد بڑھا کر 10,000 کردی

واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ‘ٹویٹر بلیو’ صارفین کے لیے ایک ٹویٹ میں حروف کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بڑھا کر 10,000 کر دیا ہے اور اس نے بولڈ اور اٹالک ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے فنکشنز بھی متعارف کرائے ہیں۔کمپنی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔
اس نے اپنے ٹویٹر رائٹ اکاؤنٹ پر کہاکہ "ہم ٹویٹر پر لکھنے اور پڑھنے کے تجربے کو بہتر کر رہے ہیں! آج سے ٹوئٹر بولڈ اور اٹالک ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ 10,000 حروف تک کی ٹویٹس کی اجازت دیتا ہے۔
ان نئی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹوئٹر بلیو کے لیے سائن اپ کریں۔”واضح رہے کہ امریکی تاجر ایلون مسک نے اکتوبر 2022 کے آخر میں ٹویٹر کے 44 بلین ڈالر کے حصول کو حتمی شکل دی تھی۔
ٹویٹر بنیادی طور پر ایک امریکی کمپنی ہے، جس کی بنیاد 2006 میں رکھی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہے۔ حصول کے بعد مسک نے کمپنی کے روزمرہ کے کاموں کو تبدیل کر دیا۔
بشمول ٹویٹر کی رازداری، سائبر سیکورٹی اور سنسر شپ کے ذمہ داروں کو برطرف کیا جانا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر کے تقریباً دو تہائی ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا تھا۔