دہلی

پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع

سرکردہ ریسلر (پہلوان) بجرنگ پونیا نے آج رات دیر گئے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ دہلی پولیس جنترمنتر کو برقی اور پانی سپلائی کنکشن منقطع کردی ہے جہاں اُن کا احتجاج جاری ہے

نئی دہلی: سرکردہ ریسلر (پہلوان) بجرنگ پونیا نے آج رات دیر گئے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ دہلی پولیس جنترمنتر کو برقی اور پانی سپلائی کنکشن منقطع کردی ہے جہاں اُن کا احتجاج جاری ہے، اپنے پیام میں انہوں نے تحریر کیا ”دہلی پولیس پر کیسا دباؤ ہے دیکھیئے جب کہ سارا ملک ہمارے ساتھ کھڑا ہے“ ٹوکیو اولمپک کے کانسہ کا تمغہ پونیا نے انسٹا گرام پر یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
ماہِ رمضان میں مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی: دانا کشور
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
پہلوانوں کی تائید میں ممتابنرجی نے احتجاجی ریالی میں شرکت کی
خاتون پہلوانوں کا نارکوٹسٹ پہلے کرایا جائے : برج بھوشن

پونیا کے مطابق دہلی پولیس نے برقی سپلائی منقطع کرنے کے علاوہ احتجاجی علاقہ کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کیا ہے اور غذاء اور پانی کی سپلائی بھی بند کردی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی پولیس نے 2 ایف آئی آر درج کیا ہے اور مطالبہ کررہی ہے کہ پہلوان اپنا احتجاج ختم کردیں۔

جمعہ کے دن پولیس نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ وہ ایک ایف آئی آر درج کرے گی اور اُس دن دیر گئے بالآخر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے کوچس اور اُس کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کی جانب سے جنسی ہراسانی الزامات کے سلسلہ میں 2 ایف آئی آر درج دہلی پولیس درج کی ہے۔

اولمپک تمغہ یافتہ پونیا اور ساکشی ملک ایشین اور دولت مشترکہ گیمس کی میڈل یافتہ ونیش پھوگاٹ کے بشمول ہندوستان کے چند سرکردہ پہلوانوں نے خاتون پہلوانوں کی مبینہ جنسی ہراسانی کے لئے سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نئی دہلی پرانو تایال نے بتایا کہ خاتون پہلوانوں کی جانب سے موصولہ شکایتوں پر کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں 2 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔

پہلا ایف آئی آر نابالغ متاثرہ کی جانب سے درج کئے گئے الزامات سے متعلق ہے، جو پوکسو قانون اور تعزیرات ہند کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دوسرا ایف آئی آر دیگر کی جانب سے شکایتیں جن کی جامع تحقیقات کی جارہی ہے، سے متعلق ہے جو بالغ شکایت کنندوں کی جانب سے درج کی گئیں۔ ڈی سی پی نے مزید کہا کہ یہ دونوں ایف آئی آر کے بارے میں صحیح سمت میں تحقیقات کی جائیں گی۔